16 اگست، 2024، 9:17 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85570008
T T
0 Persons

لیبلز

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر حزب اللہ کے پانچ حملے

تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر پانچ حملے کئے ہیں

ارنا نے حزب اللہ لبنان کی وار انفارمیشن  کمیٹی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے پانچ فوجی مراکز پر میزائلی حملے اور توپوں سے گولہ باری کی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب  اللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام اور فلسطین کے استقامتی محاذ کی حمایت میں اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے برکہ ریشا فوجی مرکزپر گائیڈیڈ میزائل سے حملہ کیا ہے۔

  حزب اللہ کے مجاہدین نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کی متات فوجی چھاؤنی، جل الدیر نامی فوجی اڈے، اور العاصی فوجی مرکز پر میزائلوں اور توپوں سے حملے کئے ہیں۔   

 حزب اللہ لبنان نے اسی طرح لبنان کے عام شہریوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں نطوعہ نامی صیہونی کالونی کی ان عمارتوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جن میں صیہونی حکومت کے فوجی رہتے ہیں ۔

یاد رہے کہ استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد جب غاصب صیہونی حکومت نے اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے تو اسی وقت سے حزب اللہ لبنان شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اہداف پر حملوں کا آغاز کردیا تھا۔

 حزب اللہ لبنان نے اس وقت سے اب تک غاصب صیہونی حکومت کے درجنوں فوجی اڈروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

حزب اللہ کے حملوں میں بہت سے صیہونی فوجی اڈے اور صیہونی فوج کے درجنوں ٹینک اور بکتر بند فوجی گاڑیاں اور دیگر جںگی  وسائل تباہ ہوچکے ہیں۔  

اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں غاصب صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .